ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور سرکاری اسپتال میں شارٹ سرکیوٹ سے لگی آگ۔ سازوسامان جل کر خاک

یلاپور سرکاری اسپتال میں شارٹ سرکیوٹ سے لگی آگ۔ سازوسامان جل کر خاک

Tue, 21 Aug 2018 13:27:58    S.O. News Service

یلاپور21؍اگست (ایس او نیوز)یلاپور تعلقہ کے وجرلّی پرائمری ہیلتھ سنٹر میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگنے سے مشینری اور دیگر سازوسامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جب آگ لگی تو اس وقت اسپتال میں مریض، ڈاکٹر اور دوسرے اسٹاف موجود نہیں تھے۔صرف دوائیوں کے کاونٹر کا ذمہ دار منجوناتھ وہاں پر موجودتھا۔ اس نے آگ کے شعلے دیکھتے ہی باہر نکل کر شور مچانا شروع کیا۔ پھر مقامی افراد کی مدد سے اسپتال کی بجلی منقطع کرنے کے بعد آگ بجھائی گئی۔ لیکن تب تک اسپتال کا کمپیوٹر، اسکیانر، بایو میٹرک مشین اور دیگر ساز وسامان جل کر پوری طرح خاکستر ہوچکا تھا۔


Share: